29 نومبر، 2016، 11:11 PM

افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کورکمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک

افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کورکمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے کور کمانڈر جنرل محی الدین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے کور کمانڈر جنرل محی الدین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان نیشنل آرمی کے ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 11افراد سوار تھے اور یہ ہیلی کاپٹر ملک کے مغربی صوبے بادغیس کے مشرقی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں جنرل محی الدین شدید زخمی ہوگئے تھے اور منگل کی سہہ پہر کو انتقال کرگئے جس کی تصدیق افغان وزارت دفاع نے بھی کردی۔ وزارت دفاع نے بتایاکہ مرغاب ضلع میں مری چن کے علاقے میں افغان نیشنل آرمی کے بیس پر کریش لینڈنگ کے نتیجے میں مارے گئے ہیں، حادثے کا شکار ہونیوالا ہیلی کاپٹر اعلیٰ حکام کو ہرات سے بادغیس لارہاتھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم ازکم پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News ID 1868658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha